کینولا کی فصل کاشت کر کے حکومتِ پنجاب سے 5000 فی ایکڑ کے حساب سے رقم لیں

آپ کینولا کی فصل کاشت کر کے حکومتِ پنجاب سے 5000 فی 

ایکڑ کے حساب سے رقم لے سکتے ہیں۔

صوبہ پنجاب کا ہر  کاشتکار اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 10 

ایکڑ کینولا کاشت کر کے 50 ہزار روپے تک رقم حاصل کر سکتا ہے۔

رقم حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو رجسٹریشن کروانا 

ہو گی۔

رجسٹریشن کیسے ہو گی؟

رجسٹریشن کے لیے دیے گئے نمبروں میں سے کسی پر کال کریں۔ 

0800-29000 اور 15000-0800

یہ کال مفت ہو گی۔ دیا گیا نمبر ڈائل کرنے سے پہلے کسی طرح کا 

کوڈ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کوپن والا تھیلا کہاں سے ملے گا؟

اس کے بعد آپ کینولا کے بیج کا تھیلا خریدیں گے ۔ یہ 

تھیلا کوپن والا ہو نا چاہیے۔ کوپن ابھی تک صرف آئی 

سی آئی سیڈ کمپنی اور جالندھر سیڈ کمپنی کے تھیلوں میں ہی مل رہا 

ہے ۔بغیر کوپن والا تھیلا اگر آپ نے خرید لیا تو رقم نہیں ملے گی۔

کوپن تھیلے سے آدھا باہر اور آدھا اندر سلا ہوا ہو گا۔

رقم کب اور کیسے ملے گی؟

کوپن کو نکال کر  سکریچ کریں ۔  اس کے بعد اس سکریچ شدہ کارڈ 

کا نمبر  اور اپنا ذاتی شناختی کارڈ نمبر  8070 پر ایس ایم ایس کر دیں۔ 

اس ایس ایم ایس کے جواب میں آپ کو ایک میسج آئے گا ۔ 

جسے کسی بھی  ایزی لوڈ شاپ پر دکھا کر  فی ایکڑ 1000 روپیہ کے 

حساب سے آپ رقم حاصل کر سکیںگے۔

یہ آپ کی پہلی قسط ہے۔ دوسری قسط آپ کو اس وقت ملے گی 

جب آپ  کی کینولا کی فصل پک کر تیا ر ہو جائے گی اور آپ اس 

کی کٹائی کرلیں گے۔

دوسری قسط کیسے ملے  گی؟

 اس کے لئے  ہماری دوسر ی پوسٹ کا  انتظا ر  کیجئے۔


تحریر: ڈاکٹر شوکت علی

Comments

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے