گنم خریداری بند ۔ ۔ ۔ حکومت کا عالمی بنک سے معاہدہ

 حکومت پنجاب ہر سال  گندم کے کاشتکاروں سے  کٹائی کے وقت 

گندم خرید تی ہے جس کے لئے پورے پنجاب میں گندم خریداری 

سنٹر بنائے جاتے ہیں ۔

لیکن حکومت اب یہ خریداری بند کرنے والی ہے۔

حکومتِ پنجاب، ورلڈ بنک کے ساتھ ایک معاہدے میں گندم 

خریداری بند کرنے پر رضا مندہو گئی ہے۔  

اس معاہدے کے مطابق  2019 میں حکومت، گندم کی خریداری 

کی بند کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دے گی۔ 

اور 2021 تک حکومت  60 لاکھ ٹن کی بجائے صرف 10 لاکھ 

ٹن گندم خریدا کرے گی۔

اس معاہدے سے ایک طرف  کاشتکار  بیوپاریوں اور آٹا ملوں والوں 

کے رحم  و کرم پر ہوں گے تو دوسری طرف گندم کی کمی ہونے 

کی صورت  میں حکومت کے پاس گندم کا سٹاک بھی نہیں ہو گا۔

حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلے میں کسانوں کو اعتماد میں لے 

کرمناسب وضاحت جاری کرے تاکہ کاشتکاروں میں پائی جانے 

والی تشویش کم ہو سکے۔

تحریرِ نو: ڈاکٹر شوکت علی 


Comments

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے