جی ہاں ۔ ۔ ۔ میں جورو ( بیگم) کا غلام ہوں
ملک کے معروف قانون دان جناب اعتزاز احسن الیکشن 2013 کے لیے اپنی بیگم صاحبہ کے کاغذات نامزدگی برائے امیدوار قومی اسمبلی جمع کروا کے میڈیا کے سامنے آئے تو ایک صحافی نے شرارتی سا سوال کر ڈالا۔ اعتزاز صاحب ذرا مسکرائے اور فرمانے لگے۔۔۔۔ جی ہاں ۔۔۔۔۔۔ میں جورو کا غلام ہوں ۔۔۔۔۔۔ نواز شریف بھی جورو کے غلام ہیں اور آصف زرداری بھی جورو کے غلام تھے اور ہیں۔ اور یہ اعتراف ایک ایسا شخص کر رہا تھا جس نے وکلا تحریک میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی وکالت کی اور دلیل کے زور پر انہیں بحال کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دلیل کا بادشاہ جس کی منطق ہر کس و ناکس کو جھکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ کیا ایسا شخص بھی جورو کا غلام ہو سکتا ہے؟ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس معمے کو سمجھنے کے لیے ایک مرتبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی بھی جانا پڑے گا۔ جہاں اسمبلی کے پہلے اجلاس میں وزارت اعلی کا حلف لینے کے بعد پرویز خٹک یہ اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ اپنی بیگم صاحبہ سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھی فرمایا کہ آپ بھی اپنی بیگمات سے ڈرتے ہوں گے۔ مزید کہنے لگے کہ ہم سب اپنی بیگمات سے ڈرتے ہیں یہ الگ ...