پنجاب میں زرعی ترقی کے لئے وقف رقم سے 22 گنا بڑی رقم کے جانور پاکستان میں قربان کئے گئے۔

آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ پاکستان میں اس عید پر 460 

ارب کے ایک کروڑ 30 لاکھ جانور قربان کئے گئے۔

اگر اس رقم کا موازنہ صوبہ پنجاب میں رواں سال (18-2017)

 زرعی ترقی کے لئے مختص   رقم (21 ارب)کے ساتھ کیا جائے تو 

یہ بائیس گنا بڑی رقم ہے۔  

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کا تمام تَر ترقیاتی بجٹ  637 ارب ہے۔

مزید یہ کہ کھال کے تاجروں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ناتجربہ 

کار  قصائیوں اور کھال کی دیکھ بھال کے حوالے  سے عدم آگاہی 

کی وجہ سے 6 سے 7 ارب روپے کی کھالیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ 

لہذا ضروری ہے کہ ہر عید الاضحیٰ سے پہلے کھالوں کی دیکھ بھال 

کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

تحریر: ڈاکٹر شوکت علی

Comments

Popular posts from this blog

جی ہاں ۔ ۔ ۔ میں جورو ( بیگم) کا غلام ہوں

شرمین عبید کے لئے 8 سوالات

فلسطین لہو لہو ہے۔ ۔ ۔ انسانی حقوق کے علمبردارو کن بِلوں میں جا گھسے ہو؟