Posts

Showing posts from May, 2013

بات ہار اور جیت کی نہیں ہے میرے دوست

بات ہار اور جیت کی نہیں ہے۔ الیکشن 2013 میں حصہ لینے والا ہر پاکستانی صرف اور صرف پاکستان کی جیت کے لیے ہی نکلا تھا ۔ اور کامیاب الیکشن ( جیسے بھی ہیں) سب کی جیت ہیں ۔ لیکن بات یہاں پہ ختم نہیں ہوتی بلکہ شروع ہوتی ہے۔ ووٹ دینے والے ذی شعور طبقے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وطن عزیز کی 65 فی صد سے زائد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ مجموعی طور پر پانچ ہزار دیہاتوں میں سے 65 فی صد بجلی کی مکمل سہولت سے محروم ہیں۔ یہ وہ آبادیاں ہیں جہاں کے باسی کیبل ٹی وی جیسی ایجاد سے نا واقف ہیں۔ حامد میر، کاشف عباسی اور مبشر لقمان جیسے کرداروں کا ان کی زندگیوں میں کوئی دخ نہیں۔ زیادہ تر آبادی آج بھی سرکاری یا نجی ریڈیو نشریات کے طفیل میڈم نور جہاں، استاد مہدی حسن یا لتا منگیشکر کی فلمی موسیقی سے لطف اندوز ہوتی ہے۔اور یہی ان کے نزدیک میڈیا کا اولین مقصد ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان آبادیوں میں اخبارات کی ترسیل بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ لہزا یہ آبادیاں اخبارات میں جمنے والی سرخیوں کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔ شاید آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ملک کا یہی 65 فی صد طبقہ تعلیمی لحاظ سے ناقابل یقین ح