Posts

Showing posts from July, 2015

توسیع زراعت اور حالیہ بجٹ 2015

سال 2015 کے بجٹ میں حکومتِ پنجاب نے محکمہ توسیعِ زراعت پنجاب کے لئے قدرے فراخ دلی سے فنڈز مختص کئے ہیں۔ نئی سکیم کے تحت 4 ارب 40 کروڑ کا ایک منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس میں جدید توسیعی طریقہ کار کے ذریعے کسانوں کی معاونت کی جائے گی ۔ یقینا یہ ایک قابلِ قدر رقم ہے۔ اس منصوبے میں سال 2015 کے لئے تقریبا 2 ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ بجٹ میں اس منصوبے کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن میرا اندازہ ہے کہ یہ منصوبہ پانچ سال سے  زیادہ عرصہ تک چلے گا۔  شنید ہے کہ اس میں زراعت افسروں کو لیپ ٹاپ وغیرہ دئیے جائیں گے، انہیں بہتر سفری سہولیات مہیا کی جائیں گی اور توسیع زراعت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ اور موثر استعمال کیا جائے گا۔ امید ہے کہ زراعت افسروں کو سہولیات دینے کے بعد انہیں ضلعی انتظامیہ کی دست برد سے محفوظ رکھنے کے بارے میں بھی سوچا گیا ہو گا تاکہ یہ نمائندے کسان کی دہلیز تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو سکیں۔ اس نئی سکیم کے علاوہ، توسیع زراعت کے جاری (پرانے) منصوبوں میں بھی تین سکیمیں شامل ہیں جن میں  سے دو سکیمیں 2016 میں اور ایک 2017 میں مکمل ہو گی۔ ان تینوں سکیموں کے لئ