Posts

Showing posts from January, 2015

توسیع زراعت کی غیر موثر کارکردگی: اسباب اور حل

حکومتِ پنجاب کے محکمہ زراعت کا نام تو ہر خاص و عام نے سُن رکھا ہو گا۔ لیکن اسی محکمہ کے ایک منسلک شعبہ توسیعِ زراعت سے کم لوگ ہی واقف ہوں گے۔ توسیع زراعت کا بنیادی مقصد کسانوں کو زراعت کے نت نئے طریقوں سے روشناس کر کے اُن کی زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔  بیج کی ترقی دادہ اقسام کے انتخاب سے لیکر فصل کی بڑھوتری کے تمام مراحل تک کسانوں کی رہنمائی کرنا توسیعی کارکنان کے فرائض میں شامل ہے۔ خاص طور پر فصلوں پرحملہ کرنے والے نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ کرنے کے لئے توسیعی کارکنان کی خدمات نہائت اہم ہیں۔  ہر پندھرواڑے، کسانوں کی فصلوں کا معائنہ کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ کارآمد اور مفید سفارشات دینا شعبہ توسیع کی سرکاری ذمہ داری ہے۔ دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی توسیعِ زراعت کا شعبہ اپنے دفتر، واقع جھنگ روڈ سے توسیعی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ توسیعِ زراعت کا یہ نظام، تحصیل اور یونین کونسل سے ہوتا ہوا دیہات کی نچلی سطح تک پھیل جاتا ہے جہاں شعبہ کے زراعت افسر اور فیلڈ اسسٹنٹ کسانوں کو جدید زراعت کی طرف مختلف طریقوں سےراغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے محدود وسائل اور م