Posts

Showing posts from December, 2014

دنیا کے جو چند عجوبے میں نے دیکھے

موسمیاتی تبدیلی ۔ ۔ ۔ ۔ حقیقت یا فسانہ

گزشتہ کئی دہائیوں سے دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی بازگشت سنائی دےرہی ہے لیکن پچھلے ایک عشرے سے اس بازگشت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ دنیا کے کئی ایک ممالک جو سمندر کے عین درمیان یا کناروں پر آباد ہیں وہاں "موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات" تحقیق کا ایک اہم موضوع بن چکا ہے۔ اسی تناظر میں کئی ایک اصطلاحیں بھی سائنسی دنیا کا فیشن بن چکی ہیں، اور دوسرے ملکوں کی دیکھا دیکھی پاکستان میں بھی موسمیاتی تبدیلی کو تحقیق کا ایک ایسا موضوع سمجھا جارہا ہے جس پرتحقیق کے لئے قدرے آسانی سے بیرونی فنڈنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔   سوال یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کیا واقعی ایک حقیقت ہے یا پھر ذرا سی بات کو اندیشہ مغرب نے  زیبِ داستاں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ خاص طور پر مغربی صنعت و حرفت نےماحول کی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائڈ میں بے حد اضافہ کیا ہے جسے اب رک جانا چاہیے۔ یہ درست ہے کہ گزشتہ پچاس سالوں میں کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھا ہے۔ یہ درست ہے کہ گلیشئرز پگھلنے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ یہ بھی درست کہ سمندر میں پانی کی سطح میں گزشتہ دہائیوں کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔  لیکن ان تم