شرمین عبید کے لئے 8 سوالات

شرمین عبید کا وضاحتی نوٹ پڑھ کر سوچنے والے کسی بھی ذہین میں کئی طرح کے سوالات پیدا ہو سکتے ہیں؟ پہلے ایک نوٹ اور پھر سوالات:
یاد رکھیں کہ فیس بک کسی کی پرائویٹ ڈائری نہیں ہوتی۔ آپ جب فیس بک پہ اپنی کوئی بھی تصویر پبلک کرتے ہیں تو پبلک میں سے کوئی بھی اس پر کمنٹ کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ہاں کمنٹ شائستہ ہونا چاہیئے۔
اگر آپ نہیں چاہتے کہ کوئی اجنبی آپ کی تصویر پر کمنٹ کرے بلکہ صرف غیر اجنبی ہی کمنٹ کریں تو لازما آپ کو پرائویسی کا آپشن استعمال کرنا چاہئیے۔
اسی طرح اگر آپ فیس بک پر موجود ہیں تو کوئی بھی آپ کو فیس بک ریکوسٹ بھیج سکتا ہے۔ یہاں بھی آپ رجیکٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
اور اب سوالات
سوال نمبر 1:
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر آپ کی بہن نے تصویریں صرف فیس بک فرینڈز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ اگر ایسا ہی تھا تو پھر ڈاکٹر نے اُن پر کمنٹس کیسے کر لئے؟ کیا ڈاکٹر نے آپ کی پرائویسی ہیک کر کے تصاویر پر کمنٹ کرنے کی کوشش کی تھی؟
سوال نمبر 2:
کیا آپ کی بہن ڈاکٹر سے نہائیت خوش اخلاقی سے پیش آئی تھی؟ کیا ایسا تو نہیں کہ آپ کی بہن کی غیر معمولی (ڈاکٹر کی نظر میں) خوش اخلاقی نے ڈاکٹر کے اندر غلط فہمی اور جرات پیدا کی کہ وہ آپ کی بہن کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجے ؟
سوال نمبر 3:
جب ڈاکٹر نے ریکوسٹ بھیجی تو کیا آپ کی بہن نے ڈاکٹر کی ریکوسٹ کو رجیکٹ کیا تھا؟
سوال نمبر 4:
کیا ریکوسٹ رجیکٹ ہونے کے بعد ڈاکٹر نے بار بار رابطے کی کوشش کی؟ اگر ڈاکٹر نے ایسا کیا تو وہ قصووار ہے۔
سوال نمبر 5:
کیا آپ کے خیال میں ایک عورت کا کسی اجنبی مرد سے دوستی کرنا غیر مناسب ہے؟
سوال نمبر 6:
آپ کے خیال میں صرف عورت ہی کسی اجنبی مرد کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتی ہے یا کوئی اجنبی مرد بھی کسی عورت کو دوستی کی پیش کش کر سکتا ہے؟
سوال نمبر 7:
آپ کے نزدیک ''اجنبی مرد'' کی کیا definition ہے؟ ایک مرد کب اور کن حالات میں یہ سمجھ سکتا ہے کہ اب وہ مخاطب عورت کے لئے اجنبی نہیں رہا؟
سوال نمبر 7:
فیس بک پر اجنبی مرد کی طرف سے دوستی کی پیشکش آپ کن حالات میں سمجھتی ہیں کہ مناسب ہے؟
سوال نمبر 8:


ہراسمنٹ کا مطلب ہے کہ کسی عورت کی مرضی کے خلاف رومانوی (متبادل لفظ) پیش قدمی کرنا؟ (اگر عورت راضی ہو تو پھر یہ پیش قدمی جائز ہے) ۔ ۔ ۔ توسوال یہ ہے کہ اگر ایک مرد کسی عورت کی مرضی جاننا چاہے تو تصویروں پر کمنٹس کرنے اور فیس بک پر ریکوسٹ بھیجنے کے علاوہ کونسا طریقہ آپ کے خیال میں زیادہ مناسب ہے۔ ؟

Comments

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے