براہِ کرم اس کہانی کا عنوان تجویز کیجئے

پہلا منظر 
ملائشئن طیا رہ جس طرح کے ناگہانی حادثے کا شکار ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 290 معصوم جانوں کا ضیاع ۔ ۔ ۔ باراک اوبامہ نے بھی طیارہ حادثہ کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ۔ ۔ ۔
تبصرہ جات 
پاکستانی نمر1 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  بڑا افسوس ہوا ہے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے 
پاکستانی نمبر 2۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  اس کی جتنی بھی مذمت ہو کم ہے 
پاکستانی نمبر 3۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مجھے تو یہ اسلامی شدت پسندوں کی کاروائی لگتی ہے
پاکستانی نمبر 4 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس بلا کر انسانی جان کی حرمت کو تسلیم کرتے ہوئے انسانیت کا ثبوت دیا ہے
پاکستانی نمبر5 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مجھے سمجھ نہیں آتی یہ مسلمانوں کے ہی طیارے کیوں گرتے ہیں
پاکستانی نمبر 6 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  اس سے زیادہ افسوس کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ پلک جھپکتے میں ہی 290 انسان لقمہ اجل بن گئے اقوام متحدہ کو اس پر علمگیر یوم سوگ منانا چاہیے
 ۔ پاکستانی نمبر 7 - - - - - - - - - -۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔  
پاکستانی نمبر 8 - - - - - - - - - - 

دوسرا منظر

فلسطین کے نہتے شہریوں پر جس طرح بے رحمانہ طریقے سے گولہ باری کی جا رہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 350 سے زائد  بچوں اور عورتوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع ۔ ۔ ۔ باراک اوبامہ نے اسرائیل کے حملے کی حمائت کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس پر خاموشی اختیار کی ہے

تبصرہ جات
پاکستانی نمر1۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  آپ ہر بات میں فلسطین کو کیوں لے آتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 
پاکستانی نمبر2۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  جنرل ضیا نے بھی تو فلسطینی مارے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ 
پاکستانی نمبر3 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  فلسطینیوں کو اسرائیل نہیں مار رہا بلکہ حماس مروا رہی ہے
پاکستانی نمبر 4 . . . . . . . آپ فلسطین کو چھوڑیں ۔ ۔ ۔ اپنے ملک میں دہشت گردی ختم کریں
پاکستانی نمبر5 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  یہ فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے والے پہلے آئی ڈی پیز کو سنبھالیں
پاکستانی نمبر 6 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  یہ اسلام کے ٹھیکیداروں کو ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے کا شوق ہے
 ۔ ۔ پاکستانی نمبر 7 - - - - - - - - - - - 
پاکستانی نمبر 8 - - - - - - - - - - - 

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے