وہ کونسی جڑی بوٹی ہے جسے خدانخواستہ کھانے کے بعد جانور کی 7 سے 30 دن کے اندر اندر موت واقع ہو جاتی ہے۔

گاجر بوٹی (پارتھینم) پاکستان میں خطرناک حد تک تیزی سے 

پھیلنے والی جڑی بوٹی ہے۔ امریکن سنڈی کی طرح یہ بوٹی بھی 

امریکہ سے ہی وارد ہوئی ہے۔

یہ ایک زہریلی بوٹی ہے جس میں ایک وقت میں 

فی پودا 25000 بیج پیدا ہوتے ہیں۔ عام حالات میں اس کا بیج 

زمین کے اندر سات سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔

گاجر سے ملتی جلتی جڑی  بوٹی اگر خدانخواستہ کوئی جانور کھا لے تو 

ایک  ہفتہ سے ایک  مہینے کے اندر اس کی موت  واقع ہو سکتی ہے۔

اس  بوٹی کا انسداد کسی بھی چوڑے پتوں کو تلف کرنے والی زہر

 سے کیا جا سکتا ہے۔

یا پھر گلائفو سیٹ سے اس کا تدارک ممکن ہے۔ یاد رہے کہ 

گلائفو سیٹ ہر طرح کے سبزے کو مار دیتی ہے۔

  
بشکریہ  محمد اسلم و ڈاکٹر انجم علی بٹر


Comments

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے