اگر آپ کاشتکار ہیں اور آپ کا تعلق ضلع چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اور خوشاب سے ہے تو آپ مفت زیتون کے پودے حاصل کر سکتے ہیں۔

پوٹھوہار کے ضلع چکوال، جہل، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اور 

خوشاب کے  کاشتکار اگر زیتون کا باغ لگانے کے لئے مفت پودے 

حاصل کرنا  چاہتے ہیں تو  30 ستمبر  2017 سے پہلے  پہلے 

اپنی درخواست جمع کروا دیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ  70 فی صد رعائیت پر ٹیوب ویل اور 60 

فی رعائیت پر  ڈرپ اری گیشن کا نظام بھی  لگوانا چاہتے ہیں  تو 

مفت پودوں کے ساتھ ساتھ آپ اس کے بھی حق دار ٹھہریں 

گے۔

کرنا صرف یہ ہے کہ  دیئے گئے لنک سے فارم ڈاون لوڈ کریں ۔

http://barichakwal.org/wp-content/uploads/2016/01/Olive-application-Form.docx

اسے پُر کرنے کے بعد اپنے رقبے(جتنے رقبے پر زیتون لگانا ہے)

 کی فرد اور اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ  لگا کر  بارانی زرعی

 تحقیقاتی ادارہ تلہ گنگ روڈ تھوہا بہادر چکوال کے

 دفتر میں جمع کروا دیں۔ 

ٹیوب ویل   اور  ڈرپ اری گیشن  پر رعائیت حاصل کرنے کے

 لئے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے