آڑو، سیب، آلو بخارا اور خوبانی کے بعد اب سواتی انار بھی مارکیٹ میں آ گیا ہے

آڑو، سیب، آلو بخارا اور خوبانی کے بعد اب سواتی انار  بھی مارکیٹ

 میں آ گیا ہے جو پاکستان کے بڑے شہروں خصوصاََ راولپنڈی، 

لاہور، ملتان، گوجرانوالہ وغیرہ میں خاصا مقبول ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سوات میں انار کاشت نہیں ہوتا تھا۔

ایک کسان نے تجرباتی طور پر انار کا باغ لگایا تھا جو کامیاب ہو 

گیا۔ 

مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک بکنے والا یہ اناری صالح نامی  انار 

خوشنما  اور خوش  ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ سائز میں بھی کسی 

سے کم نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اپنی ساخت کی وجہ سے  اس کی پیکنگ بھی آسان 

ہے  اور یہ زیادہ دیر تک خراب بھی نہیں ہوتا۔

کسان  کا یہ تجربہ اپنی جگہ، لیکن  پاکستان کے کسان ایسے تجربات 

کے لئے اپنے زرعی  تحقیقی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔  اب  

حکومت  کو چاہیے کہ مناسب منصوبہ بندی کر کے اگر بہتر ہو تو 

سوات میں انار کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرے۔


تحریرِ نو : ڈاکٹر شوکت علی

بشکریہ ڈان



Comments

Popular posts from this blog

دنیا میں آلوؤں کی 5000 اقسام پائی جاتی ہیں

دھان کی پیداوار 150 من فی ایکڑ مگر کیسے؟

جنیاں تن میرے نوں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ تینوں اک لگے تے توں جانے